ارنا رپورٹ کے مطابق، ایشین یوتھ پاورلفٹنگ چیمپئن شپ مقابلوں کا تاشقند کی میزبانی میں انعقاد کیا جارہا ہے۔ ایرانی قومی ٹیم نے ان مقابلوں میں دو نوعمروں اور نوجوانوں کے زمروں میں 11 کھیلاڑیوں کیساتھ حصہ لیا ہے؛ ان مقابلوں کا 15 جولائی آغاز کیا گیا ہے اور 27 جولائی تک جاری رہے گا۔
ان مقابلوں کی +120 کلوگرام کی گیٹگیری کا نوعمروں کے زمرے میں آج بروز ہفتہ کو انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایرانی ویٹ لفٹر طاہا نعمتی نے مجموعی طور پر 345 کلوگرام کے وزنوں کو اٹھا کر تین طلائی تمغوں کو جیت لیا۔
واضح رہے کہ نوجوانوں کے زمرے میں ایشین یوتھ پارولفٹنگ چیمپئن شپ مقابلوں کی +120 کلوگرام کی کیٹگیری میں ایران، شام، قازقستان، ازبکستان اور سعودی عرب کے 6 ویٹ لفٹرز نے حصہ لیا ہے۔
ان مقابلوں میں طاہا نعمتی نے پہلے مرحلے میں 150 کلوگرام کے وزن کو کامیابی سے اٹھالیا اور ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے دوسرے مرحلے مں 162 کلوگرام کے وزن کو اٹھاتے ہوئے ایک اور طلائی تمغے کو جیت لیا۔ وہ تیسرے مرحلے میں وزن کو اٹھانے میں ناکام ہوگئے لیکن انہوں نے اس کیٹگیری کی دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے سے 5 کلوگرام کی فرق کیساتھ +120 کلوگرام کی کیٹگیری کی پہلی پوزیشن جیت لی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ