27 اگست، 2021، 5:10 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84450859
T T
0 Persons
ایرانی ویٹ لفٹر نے ٹوکیو پیر اولمپکس کے چاندی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا

تہران، ارنا- ایرانی ویٹ لفٹر "امیر جعفری" نے ٹوکیو میں منعقدہ پیر اولمپکس کے پاورلفٹنگ مقابلوں کی -65 کلوگرام کی کیٹگیری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

ارنا نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، ٹوکیو میں منعقدہ پیر اولمپکس کے پارولفٹنگ مقابلوں کا -65 کلوگرام کی کیٹیگری میں آج بروز جمعہ (27 اگست) کو آغاز کیا گیا۔

اس کیٹگیری میں مختلف ممالک کے 10 ویٹ لفٹرز نے حصہ لیا تھا جس میں ایران سے امیر جعفری بھی موجود تھے۔

امیر جعفری نے 195 کلوگرام کا وزن اٹھاکر ایک چاندی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا؛ اس کیٹگیری میں چین سے "لیو لی" نے 198 کلوگرام کا وزن اٹھا کر طلائی تمغے کا حصول کیا اور الجیریا کے ویٹ لفٹر "بتیر حصینہ" بھی 192 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .