یہ بات مہدی صفری نے اتوار کے روز اقتصادی سفارتکاری کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقے اور ممالک ایرانی تیل کی مصنوعات خریدتے ہیں اور ایران کو سامان درآمد کرتے ہیں۔
صفری نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نینو ٹیکنالوجی، بائیو ٹیکنالوجی اور جدید طبی آلات کی تیاری کے میدان میں اعلیٰ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت نے انڈونیشیا کو ریموٹ روبوٹک سرجری کا سامان فراہم کیا ہے اور 560 (ایرانی) ڈاکٹروں کو تربیت دی گئی ہے کہ وہ جلد ہی ایک مشترکہ ہسپتال کی تعمیر شروع کر دیں۔
نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ایک یورپی ملک سے سورج مکھی کا تیل، گندم اور جو درآمد کیا گیا جب کہ ایران نے اسے تین قسم کا تیل اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات برآمد کی۔
صفری نے یہ بھی کہا کہ ایران کا شمار سائنس اور ٹیکنالوجی میں دنیا کے دس بڑے ممالک میں ہوتا ہے اور اس نے پہلے ہی دیگر ممالک کو تکنیکی خدمات کی برآمدات شروع کر دی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزارت خارجہ مقامی معلومات پر مبنی کمپنیوں کی سرگرمیوں کی حمایت کرتی ہے جو برآمد اور درآمد پر مبنی ہیں اور جو ملک کے لیے زرمبادلہ کماتی ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
ایران کا وسطی ایشیا، قفقاز، روس اور یورپ کو اپنی برآمدات میں اضافہ
17 جولائی، 2022، 2:06 PM
News ID:
84824064
تہران، ارنا - نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سفارتکاری امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک، وسطی ایشیا، روس اور قفقاز کی ایرانی برآمدات کے حجم میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
ہمسائیگی کی پالیسی ایرانی حکومت کی پہلی ترجیح ہے: صدر رئیسی
تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے ایرانی موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح پڑوسی ممالک کےساتھ تعلقات…
-
ایرانی نینو ٹیک مصنوعات کی سالانہ برآمدات 72 ملین ڈالر سے زیادہ ہے
تبریز، ارنا- ایران کے نینو ٹیکنالوجی ہیڈ کوارٹر کے سیکرٹری نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران…
آپ کا تبصرہ