فلسطینی معا نیوز ایجنسی کے مطابق، "عادی عاد" بستی جو مقبوضہ علاقوں کے "ترمسعیا اور مغیر" میں بنائی گئی ہے، میں رہنے والے صہیونیوں نے پیر کے روز کو رام اللہ کے شمال میں واقع فلسطینی عوام کے باغوں پر حملہ کرکے 450 سے زائد درختوں کو تباہ کردیا۔
فلسطینی کسانوں کی فلاحی تنظیم کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ صہیونیوں نے دو فسطینی شہری سے تعلق رکھنے والے دو باغوں پر حملے سے زیتوں کے 200 درختوں اور بیر، آڑو، انگور اور بادام کے 250 درختوں کو تباہ کردیا۔
"محمد علوان" نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں جو صہیونی آبادکار اس علاقے میں رہنے والے فلسطینی شہریوں کے اثاثے اور کھیتوں پر حملہ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران، صہیونیوں نے ترمسعیا میں فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا اور قابض فوجیوں کی حمایت سے ایک بوڑھی فلسطینی خاتون اور ان کے بیٹوں کو زد و کوب کیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ