والی بال نیشنز لیگ 2022 کے تیسرے ہفتے اور آخری کوالیفائنگ مرحلے کا آغاز بالترتیب پانچویں اور چھٹے گروپوں کے لیے جاپان کے اوساکا اور پولینڈ کے گڈانسک میں 5 جولائی کو ہوا۔
ایران اور پولینڈ کے درمیان کھیلے گئے چوتھے اور آخری میچ میں ایران اپنے حریفوں کو شکست دینے میں کامیاب رہا اور مقابلے کے دوران پانچویں مرتبہ فتح حاصل کی۔
ایران نے پولش کو 3-2 کے نتیجے سے شکست دے کر ماہرین کو اپنی تکنیک سے حیران کر دیا۔
ایران کی قومی والی بال ٹیم والی بال نیشن لیگ 2022 میں 14 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگئی۔
ایرانی ٹیم پولینڈ کی ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئی جس کے پاس مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں 23 مختلف تمغے شامل ہیں جن میں 1976 میں کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ہونے والے سمر اولمپکس میں سونے کا تمغہ بھی شامل ہے۔
ایران کا جمعرات کے روز اٹلی سے مقابلہ ہونا ہے۔
والی بال نیشنز لیگ 2022 کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، جو 20 سے 24 جولائی تک اٹلی میں ہونے والے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
تہران، ارنا - ایرانی قومی والی بال ٹیم نے والی بال نیشن لیگ 2022 کے تیسرے ہفتے میں اپنے پہلے میچ میں طاقتور پولینڈ کی قومی والی بال ٹیم کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
متعلقہ خبریں
-
اطالوی والی بال کپ میں ایرانی خواتین کی ٹیم کی دوسری پوزیشن
تہران، ارنا - ایرانی خواتین کی جونیئر والی بال ٹیم نےاطالوی کورناکیا کپ میں بیروں ملک میں اپنے…
-
2022 کے والی بال نیشن لیگ میں ایرانی ٹیم کے سرکاری پوسٹر اور کلپ کی نقاب کشائی
تہران، ارنا – ایرانی والی بال ٹیم کے سرکاری پوسٹر اور کلپ 2022 کے والی بال نیشن لیگ میں نقاب…
-
والی بال نینشنز لیگ میں ایران کی کینیڈا کو شکست
تہران، ارنا – ایرانی والی بال ٹیم نے والیبال نینشز لیگ کے مقابلوں میں مقتدارانہ انداز میں کینیڈا…
آپ کا تبصرہ