19 اپریل، 2022، 9:54 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84723532
T T
0 Persons

لیبلز

اطالوی والی بال کپ میں ایرانی خواتین کی ٹیم کی دوسری پوزیشن

تہران، ارنا - ایرانی خواتین کی جونیئر والی بال ٹیم نےاطالوی کورناکیا کپ میں بیروں ملک میں اپنے پہلے میچ میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دکھاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ایرانی مردوں اور خواتین کی جونیئر والی بال ٹیمیں جو کہ 2022 کے ایشیائی مقابلوں کی تیاری کر رہی ہیں، نے اٹلی میں 2022 کے دوستانہ میچوں کے مقصد کے ساتھ کورناکیا کپ میں شرکت کی ۔
ایرانی خواتین کی جونیئر والیبال ٹیم نے کورناکیا کپ کے پہلے ، کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل مرحلوں میں لگاتار پانچ فتوحات کے بعد پیر کے روز اس مقابلے کے فائنل میچ میں اٹلی کی ایک اور ٹیم 'وربانیا' کے خلاف کھیلا اور ٹیم کو تین ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایرانی ٹیم نے دوسرے سیٹ میں 17-25 سے فتح حاصل کی لیکن پہلے، تیسرے اور چوتھے سیٹوں میں22-25,21-25اور 15-25 سے شکست کھا کر دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔
ان مقابلوں کے اختتام میں درسا فلاح کو بہترین پاسر اور سید نگار ہاشمی کو کپ کے بہترین لیبرو کے طور پر منتخت ہوگئیں۔

ایرانی والی بال ٹیم کی ہیڈ کوچ میترا شعبانیان ہے اور شقایق حسن‌خانی، پریا حاجتمند، ستایش ہادی، مریم محمدی، سارینا یعقوبی، ستایش حسینی، آسیہ حسنی، زہرا محمدزادہ، نیلی رستمی، ہدیہ طالعی، دیانا رشیدی، ہلیا پیری اور آتنا شادکین بھی اس ٹیم کی دیگر کھیلاڑی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .