مزاحمت کیساتھ کامیابی حاصل ہوگی

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے وینزویلا کے عوام اور حکومت کو اس ملک کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز اپنے ایک پیغام میں اپنے وینزویلا کے ہم منصب نکولس مادورو کو ایک پیغام میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ وینزویلا کا یوم آزادی یہ ملک اور دیگر لاطینی امریکی ممالک کی آزادی کے لیے آنجہانی سیمون بولیوار کی کوششوں کی یاد دلاتا ہے۔
صدر رئیسی نے کہا کہ یہ دن استعماری طاقتوں کے تسلط سے رہائی کے لیے آزادی کے متلاشی ممالک کی کوششوں کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ دوطرفہ تعلقات میں توسیع اور سامراجی ممالک کے ضرورت سے زیادہ مطالبات کے پیش نظر فعال مزاحمتی ماڈل کا استعمال یقینی فتح کا باعث بنے گا۔
انہوں نے ایران اور وینزویلا کے درمیان دوستانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .