یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز ویت نام کے نئے سفیر لونگ کوک ہویی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر ویت نامی سفیر نے صدر رئیسی کو اپنی اسناد تقرری پیش کی۔
صدر رئیسی نے تہران اور ہنوئی کے درمیان دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیا اور متنوع صلاحیتوں کے پیش نظر ان کے درمیان تعلقات کی سطح کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، جس سے دونوں ممالک لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور ویتنام کے درمیان مشترکہ اقتصادی تعاون کمیٹی کے اجلاسوں کے انعقاد سے زراعت، ٹرانسپورٹ اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو فعال کرنے کے طریقہ کار کے حصول میں مدد ملے گی۔
ویتنام کے نئے سفیر نے اپنی طرف سے ایرانی عوام کو قدیم تہذیب اور تاریخ کے حامل پڑھے لکھے لوگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے کئی سالوں سے عائد پابندیوں کے باوجود شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے خطے اور دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ترجیح پر مبنی ایران کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویت نام کے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور وہ مختلف تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں ان تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
ایسی تاریخ جو ویت نامی عوام کیخلاف امریکہ کے جرائم کو فراموش نہیں کرے گی: صدر رئیسی
4 جولائی، 2022، 2:47 PM
News ID:
84811284
تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تاریخ استکبار اور استعمار کے خلاف مزاحمت کرنے والے ویت نامی عوام کے خلاف امریکہ کے جرائم کو فراموش نہیں کرے گی۔
متعلقہ خبریں
-
ایسٹونیا کیساتھ تعلقات کی مضبوطی بین الاقوامی معاملات کو وسعت دینے میں معاون ہے: صدر رئیسی
تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ایران اور ایسٹونیا کے درمیان تعلقات کی مضبوطی بین…
-
ایرانی وزارت سائنس کے بین الاقوامی سائنسی تعاون کے مرکز کے سربراہ؛
ایران اور ویتنام کے مابین سائنسی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات کا فروغ ہوگا
تہران، ارنا- ایرانی وزارت برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور تحقیقات کے بین الاقوامی سائنسی تعاون کے…
آپ کا تبصرہ