2 جولائی، 2022، 6:09 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84809229
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں ایک بار پھر کورونا کی شرح اموات صفر ہوگئی

تہران، ارنا- ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ کوئی بھی فرد کا انتقال نہیں ہوا اور اب تک اس وبا کی مجموعی شرح اموات 141 ہزار 390 تک پہنچ گئی ہے۔

ایرانی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق، 1 سے 2 جولائی تک اور کورونا کی حتمی تشخیصی معیارات کے مطابق کورونا سے متاثرہ مزید 251 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں سے 65 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اسی رپورٹ کے مطابق، اب تک کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 ملین 238 ہزار 840 افراد تک پہنچ گئی ہے اور خوش قسمتی سے اب تک 7 ملین 63 ہزار 49 افراد صحتیاب ہوکر ہسپتالوں سے رخصت کرے گھر چلے گئے ہیں۔

تا ہم کورونا سے متاثرہ 195 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک ملک میں 52 ملین 629 ہزار 113 کورونا تشخصی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک ایران میں 64 ملین 674 ہزار 488 افراد نے ویکسین کی پہلی خوراک، 58 ملین 921 ہزار افراد نے ویکسین کی دوسری خوراک اور 27 ملین 754 ہزار 172 افراد نے ویکسین کی تیسری خوارک کا حصول کیا ہے اور مجموعی طور پر 150 ملین 402 ہزار 581 ویکسین کی خوراکوں کی انجکشن کی گئی ہے۔

نیز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 8 ہزار 358 ویکسین کی خوراکوں کی انجکشن کی گئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .