ارنا رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "سہیل سیکات" نے جمعرات کے روز ایرانی شہر تبریز میں منعقدہ "کووڈ-19 وبائی امراض، انفلوئنزا اور سانس کی دیگر شدید بیماریوں سے لڑنے کی تیاریوں اور ردعمل کو بہتر بنانے کے منصوبے کو حتمی شکل دینے" کے اختتامی ورکشاپس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا؛ اس تقریب میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے جصہ لیا تھا۔
اس موقع پر انہوں نے عالمی ادارہ صحت کیجانب سے مختلف ممالک میں کورونا وبا کیخلاف مقابلہ کرنے کی کارکردگی کے جائزوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان جائزوں سے پتہ چلا کہ اس حوالے سے مغربی ممالک اور یورپ کے مشرق و نیز شمالی امریکہ اور ایشیائی ممالک کے درمیان کوئی یکجہتی نظر نہیں آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو 2030 تک دنیا کے تمام ممالک میں صحت کی مکمل کوریج کا ایک بہت طویل راستہ سامنا ہے۔ اور ہم کووڈ- 19 کے پھیلاؤ کے دوران مختلف ممالک کیجانب سے اس وبا سے نمٹنے کی کارکردگی کو مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں؛ اس عرصے میں بہت سے ممالک ایسے تھے جو عالمی صحت کی کوریج سے باہر رہیں اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس بیماری سے لڑنے پر بہت سی سرمایہ کاری خرچ کی گئی۔
عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے کووڈ- 19 کے دوران ویکسین کے استعمال میں عالمی یکجہتی کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ کیے گئے جائزوں کے مطابق، مختلف ممالک کے شہری اور دیہی علاقوں میں ویکسینیشن کی کوریج میں بہت سارے تضادات دیکھنے میں آئیں؛ دیہی علاقوں میں بنیادی خدمات، ذاتی حفظان صحت اور حتی کہ اخلاقی دیکھ بھال پر بھی غور کیا جانا ہوگ اور اس شعبے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی جانی ہوگی۔
سیکات نے صحت کے نظام کے مختلف حصوں میں ہم آہنگی اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں تمام ممالک کے درمیان بین الاقوامی سرگرمیوں اور تعاون کے فروغ کی انتہائی اہمیت ہوتی ہے اور بہت قابل قدر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ- 19 وبا کا دوبارہ ابھرنے کا امکان ہے لہذا صحت کے نظاموں کو، بیماریوں سے لڑنے میں تقویت کرنی ہوگی؛ کووڈ- 19 جیسی وبائی امراض ہیں جن کیخلاف مقابلہ کرنی میں ایسی خدمات فراہم نہیں کرسکتے ہیں لیکن ہماری کوشش صحت کے نظام کا تحفظ ہے اور ضروری ہے کہ صحت کے شعبے میں خدمات کی فراہمی میں ممالک کے درمیان تعاون بڑھ جائے۔
سیکات نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت، ہر کسی ممالک کی مجموعی پالیسیوں سے ہم آہنگ رہنے کی کوشش کرتا ہے۔ اب کووڈ- 19 کیخلاف وسائل کو پائیدار بنانے پر توجہ دینے کا وقت ہے۔ عالمی صحت میں بنیادی ترقی کیلئے دنیا کے تمام ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے بہت سارے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ