ایرانی ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی گاڑی میں رہ جانے والی رقم ان کے مالک واپس کردی

تہران، ارنا- ایرانی ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی گاڑی میں رہ جانے والی 150 ملین ریال (ایرانی قومی کرنسی) رقم جو ان کی ایک مہینے کی تنخواہ کے تقریبا برابر تھی کو ان کے مالک واپس کردی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "امیر ارسلان فرامرزی" ایرانی صوبے کرمانشاہ کے پبلک ٹرانسپورٹ کے بیڑے کے ذمہ دار اور قابل اعتماد ڈرائیوروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنے ساتھی شہریوں کی خدمت کرتے ہوئے بغیر کسی توقع کے بہت کوششوں کے بعد اپنی ٹیکسی میں چھوڑے گئے 150 ملین ریال اپنے مالک کو واپس کر دیے۔

کرمانشاہ پیسنجر ٹرانسپورٹیشن مینجمنٹ آرگنائزیشن کے سربراہ "محمد مہدی احمدی" نے جمعرات کو کرمانشاہ میں تمام قابل اعتماد ٹیکسی ڈرائیوروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے اندر نقل و حمل کی سرگرمی کے لیے شرط یہ ہے کہ اچھے اخلاق جیسی خصوصیات ہوں، اور دیانتداری ان کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .