میجر جنرل محمد باقری ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ پیر کے روز تاجکستان کے ساتھ فوجی تعاون کو وسعت دینے کے لیے اس ملک پہنچ گئے۔
تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل امام علی صابرزادہ اور اس ملک کے وزیر دفاع کے سنیئر نائب نے میجر جنرل باقری اور ان کے ساتھ آنے والے فوجی وفد کا استقبال کیا۔
باقری نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد ایران اور تاجکستان کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا ہے کیونکہ دونوں ممالک ایک ہی جغرافیائی سیاسی خطے میں واقع ہیں۔
انہوں نے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی سلامتی، امن کو بہتر بنانے کے لیے، ہم اس دورے کے دوران فوجی اور سیاسی حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
وہ اس دورے کے دوران تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سمیت تاجک فوجی اور سیاسی حکام سے ملاقات کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران، ارنا - ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچ گئے۔
متعلقہ خبریں
-
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ دورہ پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد، ارنا- ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل "محمد باقری" ایک اعلی سطحی فوجی وفد…
-
صدر رئیسی نے اپنے تاجک ہم منصب کو دورہ ایران کی دعوت دی
تہران، ارنا- ایرانی صدر مملکت نے تہران- دوشنبہ کے درمیان اقتصادی تعلقات پر اطمینان کا اظہار…
-
ترکمانستان کیساتھ گیس کا معاہدہ بحال ہو جائے گا: صدر رئیسی
تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ترکمانستان کو یقین ہے کہ ایرانی حکومت موجودہ مسائل…
آپ کا تبصرہ