28 نومبر، 2021، 1:06 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84558098
T T
0 Persons
ترکمانستان کیساتھ گیس کا معاہدہ بحال ہو جائے گا: صدر رئیسی

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ترکمانستان کو یقین ہے کہ ایرانی حکومت موجودہ مسائل اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے سنجیدہ عزم رکھتی ہے اور ترکمانستان کے ساتھ طے پانے والا گیس معاہدہ یقینی طور پر بحال ہو جائے گا۔

یہ بات علامہ "سید ابراہیم رئیسی" نے اتوار کے روز ترکمانستانی دارالحکومت اشک آباد میں ایرانی تاجروں اور نجی شعبے کے کارکنوں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی اور تجارتی شعبے میں تبدیلی لانا حکومت کی اقتصادی ترجیحات میں شامل ہے، اقتصادی خوشحالی کے حصول اور برآمدات میں اضافے کے لیے موجودہ حالات کا اچھی طرح مطالعہ کرنا، رکاوٹوں اور مسائل کو دور کرنے کے مناسب حل نکالنا ضروری شرط ہے۔
رئیسی نے پڑوسی ممالک اور خطے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا اور کہا کہ دوطرفہ اور علاقائی تعاون کی سطح کو فروغ دینے اور بڑھانے کے لیے ایک مناسب اقتصادی اور تجارتی انفراسٹرکچر موجود ہے اور ہمیں تاجروں اور برآمد کنندگان کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیئے.
ایرانی صدر نے کہا کہ تاجکستان اور شنگھائی سربراہی اجلاس میں شرکت نے ملک میں علاقائی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم بنایا ہے اور ہم تہران اور دوشنبہ کے درمیان تعلقات کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے اچھے مواقع دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک اور خطے کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں کوئی سنگین مسئلہ نہیں ہے اور موجودہ مسائل کے حل کے لیے تلاش، دو طرفہ تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .