ساری 2022 بین الاقوامی ایونٹ کی افتتاحی تقریب اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او کے) کے سیکرٹری جنرل، رکن ممالک کے سفیروں، مازندران کے سینئر منیجرز اور پارلیمنٹ میں صوبے کے نمائندوں اور پڑوسی صوبوں کے مہمانوں کی موجودگی کے ساتھ آج سے شمالی شہر ساری میں شروع ہوئی۔
اس موقع میں ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کے وزیر عزت اللہ ضرغامی نے کہا کہ ای سی او کے رکن ممالک کو زمینی سیاحت کی سہولت فراہم کرنی چاہیے۔
انہوں نےکہا کہ سی او کے رکن ممالک کو ان ممالک کے درمیان سیاحتی مواقع پر توجہ دینے کے مقصد سے سستے زمینی سفر کو مضبوط اور فروغ دینے کے لیے اقدامات کرنا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ آج بھی ای سی او کے رکن ممالک کے سفیروں اور سفارت کاروں کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوگا، جس کے بعد صوبے میں سیاحت اور تجارتی سرمایہ کاروں کی قومی اور بین الاقوامی حکام کے ساتھ نشست ہوگی۔ اگلے مرحلے میں مازندران کی اقتصادی اور سیاحتی صلاحیتوں کی ایک نمائش مہمانوں اور سفیروں کی موجودگی کے ساتھ کھل جائے گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ