یہ بات صوبے مازندران کے دائریکٹر مینجر برائے ثقافتی ورثے، دستکاری صنعت اور سیاحت نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
"سیف اللہ فرزانہ" نے مزید کہا کہ صوبے مازندران کو اقتصادی تعاون تنظیم ایکو کے سیاحتی دارالحکومت مقرر کرنے کی تجویز کوئی 6 مہینے قبل دی گئی تھی جس کو گزشتہ روز کو تاجیکستان میں ای سی او کے رکن ممالک کے وزراء کی کونسل میں منظوری دی گئی۔
انہوں نے صوبے مازندران کو ایکو رکن ممالک کے سیاحتی تنظیم مقرر کرنے کو اس صوبے کی سیاحتی صنعت کے فروغ میں انتہائی اہم قرار دے دیا۔
فرزانہ نے صوبے مازندران کی سیاحتی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا اور مشرق وسطی کے سب سے خوشگوار موسم علاقوں میں واقع ہونے کی بدولت اسے تعارف کرنے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
صوبے مازندران کے دائریکٹر مینجر برائے ثقافتی ورثے، دستکاری صنعت اور سیاحت نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم ایکو رکن ممالک کی ایک دوسرے کیساتھ مشترکہ سرحدیں ہیں اور ساتھ ساتھ ان کے درمیان بے پناہ ثقافتی اور تہذیبی مشترکات بھی ہیں جن کی خاطر یہ علاقہ دنیا کے انسانی معاشروں کے قدیم ترین رہائش گاہوں میں تبدیل ہوگیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ