شام کیساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے شامی صدر کے گزشتہ روز کے دورہ ایران اور ایرانی سپریم لیڈر اور صدر سے ملاقات کو بہت اچھی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

 یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے اتوار کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہی۔

انہوں نے شام کے صدر  بشار الاسد کے گزشتہ روز کے دورہ ایران اور ایرانی سپریم لیڈر اور صدر مملکت سے شاندار ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  یہ دورہ اور ملاقات ایک نئی بات ہے۔ دونوں کے درمیان تزویراتی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ اب جب کہ مزاحمت نے پھل دیا ہے، ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مناسب سطح پر لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

امیر عبداللہیان نے شام میں دہشت گردی کی سازش کی شکست دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کا نتیجہ ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .