29 اگست، 2021، 4:15 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84453312
T T
0 Persons

ایران اور شام کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

29 اگست، 2021، 4:15 PM
News ID: 84453312
ایران اور شام کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے وزرائے خارجہ نے دمشق میں ملاقات اور گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق، دمشق کے دورے پر آئے ہوئے "حسین امیر عبداللہیان" نے آج بروز اتوار کو اپنے شامی ہم منصب سے ملاقات اور گفتگو کی۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ شام کے دورے پر پہنچتے ہی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے عراق اور شام سے تعلقات کو اسٹرٹیجک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بڑی فخر سے کہہ رہا ہوں کہ یہ میرا پہلا دوطرفہ دمشق کا دورہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کے میدان میں مشترکہ اقدامات کیے اور فتوحات حاصل کیں اور آج ہم یہاں تجارت، معیشت اور دونوں ممالک کے درمیان دلچسبی امور کے تمام شعبوں میں تعلقات کا جائزہ لینے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ شام اور ایران، معاشی دہشتگردی کیخلاف جنگ اور عوام کی مدد کیلئے دونوں ممالک کے رہنماوں کے پختہ عزم سے بڑے بڑے اقدامات اٹھائیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امیر عبداللہیان نے اس شام سے پہلے عراق کی حمایت کے علاقائی اجلاس میں خصہ لینے کیلئے بغداد کا دورہ کیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .