ایرانی جوڈو کیھلاڑی نے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا

تہران، ارنا- ایرانی جوڈو کھیلاڑی "امیر محمدی دفتری" نے برازیل میں منعقدہ 2022 ڈیف المپکس مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، امیر محمد دفتری نے برازیل میں منعقدہ 2022 ڈیف اولمپکس مقابلوں کی -73 کلوگرام کی کیٹگیری میں جنوبی کورین حریف کیخلاف اپنی مکمل جوہر دیکھاتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

ان کو پہلے راؤنڈ میں بریک ڈرا کا سامنا ہوا اور دوسرے راؤنڈ میں وہ بیلجیئم کے جوڈوکھیلاڑی کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے سیمی فائنل میں اپنے جاپانی حریف کو بھی شکست دی اور فائنل میں رسائی حاصل کی۔ فائنل مقابلے میں انہوں نے جنوبی کوریا کے نمائندے کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔

نیز اس سے پہلے دیگر ایرانی کھیلاڑی "علی سلحشور" نے -66 کلوگرام کی کیٹگیری میں ایک چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

ایرانی جوڈو کھیلاڑی آج بروز بدھ کو تین دیگر کیٹگیریز میں اپنے حریفوں کیخلاف میدان میں اتریں گے۔

واضح رہے کہ 24 ویں ڈیف اولمپکس کا یکم مئی سے برازیل میں آغاز کیا گیا جس میں 80 ممالک کے 40 ہزار کھیلاڑیوں نے 20 مختلف شعبوں میں حصہ لیا ہے۔ یہ مقابلے15 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے۔

خیال رہے کہ ایرانی کھیل دستے نے 16 خاتون اور 59 مرد کھیلاڑیوں کی شرکت سے 8 مختلف شعبوں میں ان مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .