ارنا نمائندے کے مطابق، خیر اللہ زادہ نے آج بروز اتوار کو +100 کلوگرام کی کیٹگیری کے فائنل مرحلے میں جارجیا کے حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھائے ہوئے ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔
واضح رہے کہ یہ ٹوکیو پیر اولمپکس کے چوتھے دن میں ایرانی کھیل دستے کا تیسرا طلائی تمغہ ہے۔
اس سے پہلے دیگر ایرانی جوڈو کھیلاڑی "وحید نوری" نے -90 کلوگرام کی کیٹگیری میں اپنے برطانوی حریف کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کے دوران میں بھی ایرانی ویٹ لفٹر "روح االلہ رستمی" نے پیرا ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی کھیل دستے نے اب تک 3 طلائی اور 3 چاندی یعنی مجموعی طور پر 6 تمغوں کو جوڈو، پاور لفٹنگ اور ٹریک اینڈ فیلڈ میں حاصل کیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ