یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کویت کے عوام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ مواقع اسلامی ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھاتے ہیں۔
صدر رئیسی نے تہران میں امیر کویت کی ملاقات کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام کے درمیان دوروں کے تبادلے میں اضافہ دو طرفہ تعاون کی سطح کو پہلے سے زیادہ بلند کرنے کے لیے دستیاب امکانات کو فعال کرے گا۔
انہوں نے علاقائی سازشوں کے حوالے سے کویتی موقف کو آگاہانہ قرار دیا اور ماضی میں اچھے دوطرفہ تعلقات کو نوٹ کرتے ہوئے ایران اور کویتی تعلقات کو دو پرانے دوست ممالک کے طور پر حقیقی شکل میں واپس آنے کی ضرورت پر زور دیا۔
امیر کویت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ایرانی عوام کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے رئیسی کی صدارت کے دوران ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی نئی سمت اور دلچسپی پر اپنی گہری مسرت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کویت میں ایرانی صدر کی میزبانی کی امید کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے حکام بالخصوص اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقاتوں سے دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے اور مشترکہ مفادات کی فراہمی کے لیے مشترکہ کوششوں میں اضافہ ہوگا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے علاقائی سازشوں کے حوالے سے کویت کے موقف کو آگاہانہ قرار دیتے ہوئے ایران اور کویت کے تعلقات کو دو پرانے دوست ممالک کی طرح حقیقی شکل میں واپس آنے کی ضرورت پر زور دیا۔
متعلقہ خبریں
-
اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی ایرانی وزیر خارجہ کو عید الفطر کی مبارکباد
تہران، ارنا - مختلف مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کو عید الفطر کے موقع…
-
اپنے کویتی ہم منصب سے ایک ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہا گیا؛
ایرانی وزیر خارجہ کا مستقبل قریب میں تہران-کویت کے مشترکہ ہائی کمیشن کے انعقاد کیلئے پُرامید
تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے جمعرات کے روز کو اپنے کویتی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو…
-
ایران کا سعودی عرب اور کویت کے درمیان مشترکہ 'آرش' گیس فیلڈ پر طے پانے والے نئے معاہدے پر ردعمل
تہران۔ ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب اور کویت کے درمیان آرش گیس فیلڈ کے…
آپ کا تبصرہ