ایرانی وزیر خارجہ کا مستقبل قریب میں تہران-کویت کے مشترکہ ہائی کمیشن کے انعقاد کیلئے پُرامید

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے جمعرات کے روز کو اپنے کویتی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں دو طرفہ تعلقات، مسئلہ فلسطین اور علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ مستقبل قریب میں تہران-کویت کے درمیان مشترکہ ہائی کمیشن قائم کیا جائے گا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیرعبداللہیان" نے "شیخ احمد ناصر الصباح" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ان کو عید الفطر کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے مشترکہ قونصلر کمیٹی اور دونوں ممالک کے کوسٹ گارڈز کے مشترکہ اجلاس کے انعقاد کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں تہران اور کویت کے مشترکہ ہائی کمیشن قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے صہیونی ریاست کی طرف سے مسجد الاقصی اور القدس کی بے حرمتی اور عالمی یوم القدس کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس مسجد کی حرمت کے دفاع کیلئے اس ریاست کے جرائم کے خلاف عالم اسلام کے اتحاد اور کی ضرورت پر زور دیا۔

عبداللہیان نے یروشلم میں قابض حکومت کے اقدامات کی مذمت اور فلسطینی عوام کی حمایت میں کویتی حکومت اور عوام کے موقف کا بھی شکریہ ادا کیا اور یمنی جنگ بندی کے جاری رہنے کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ انسانی محاصرہ جلد از جلد ختم ہو جائے گا۔

دراین اثنا شیخ احمد ناصر الصباح نے عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور تہران اور کویت کے درمیان دوستانہ، دیرینہ اور مقبول تعلقات کی طرف اشارہ کیا اور مختلف سیاسی، اقتصادی اور مقبول جہتوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

کویتی وزیر خارجہ نے قابضین کی طرف سے مسجد الاقصی کو مسلمانوں کے پہلے قبلے کے طور پر بے حرمتی کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قدس، عالم اسلام کی سرخ لکیر ہے اور اسلامی ممالک کو مشترکہ پوزیشن کو مضبوط بنانا ہوگا اور قابض ریاست کے جرائم کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے یمن میں جنگ بندی کے قیام میں مدد کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری موقف کا شکریہ ادا کیا اور اس ملک میں مستقل جنگ بندی کے جاری رہنے کی امید ظاہر کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .