24 اپریل، 2022، 9:20 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84730248
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ میں تشدد کا سلسلہ جاری؛ جارجیا میں فائرنگ سے 5 نوجوان زخمی

نیویارک، ارنا- امریکہ میں مسلح تشدد کے تسلسل میں جو حکومت اور پولیس کے کنٹرول سے باہر ہوگیا ہے، اٹلانٹا کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں سینٹینیئل اولمپک پارک کے قریب فائرنگ سے 5 نوجوان زخمی ہو گئے۔

رپورٹز کے مطابق، اٹلانٹا کے ڈپٹی پولیس چیف "تیموتی پیک" کا کہنا ہے کہ پارک کے قریب فائرنگ سے 15 سے 19 سال کے پانچ افراد زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہان نوجوانوں کو ہسپتال لے جایا گیا ہے اور ان کی اچھی عمومی صورتحال ہے۔

پیک نے کہا کہ ہفتہ کی رات کو گولی چلنے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس افسران کو جنوبی اٹلانٹا میں سینٹینیئل اولمپک پارک کے قریب جائے وقوع پر روانہ کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران نے حادثے کے جائے وقوع پر پہنچنے کے بعد، تین زخمی لوگوں کو دیکھا جنہیں سڑک پر لڑائی کے بعد گولی مار دی گئی تھی۔ پولیس کو بعد میں معلوم ہوا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو دیگر افراد خود ہسپتال پہنچ گئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں افراد نے ایک گاڑی کی مسلح ڈکیتی کی تھی۔ فائرنگ کے محرکات کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے اور پولیس تین ہتھیار اور ایک مسروقہ گاڑی کو قبضے میں لینے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ "جو بائیڈن" کی صدارت کے ایک سال بعد اور ان کی انتظامیہ کو درپیش بے شمار ملکی اور بین الاقوامی پریشانیوں کے بعد، امریکی ماہرین نے مہلک مسلح تشدد میں بے لگام اضافے کو ملک کے اندرونی مسائل میں سے ایک قرار دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ امریکہ میں اس طرح کا تشدد قابو سے باہر ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .