22 مارچ، 2022، 3:55 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84692697
T T
0 Persons

لیبلز

گزشتہ دو دن میں امریکہ بھر میں فائرنگ کے واقعات میں 8 ہلاک، 50 زخمی

ارنا، نیو یارک – گزشتہ دو دن میں امریکہ کے کئی حصوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جس میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ، اتوار کے روز آرکنساس کے شہر ڈوما میں آٹو شو کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔
ہفتہ اور اتوار کو بھی ورجینیا میں فائرنگ کے دو واقعات میں تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے۔
ہیوسٹن میں ایک تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
 شمالی کارولینا کے ایک ہوٹل میں فائرنگ سے تین افراد زخمی اور تین زخمی ہوگئے۔
ڈالاس میں فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوئے، ٹیکساس میں چار اور میلواکی میں چار افراد زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .