24 اپریل، 2022، 6:47 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84730145
T T
0 Persons

لیبلز

دوغارون سرحدی کسٹم کی از سر نو کھول دی گئی

24 اپریل، 2022، 6:47 PM
News ID: 84730145
دوغارون سرحدی کسٹم کی از سر نو کھول دی گئی

تہران، ارنا- دوغاروں کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل نے ایران کے شمال شرقی علاقوں میں اس سرحدی کسٹم کی از سر نو کھولنے کا اعلان کر دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے ساتھ ہمارے ملک کی شمال مشرقی سرحد پر طالبان فورسز کی کارروائیوں کے بعد ہفتہ سے دوغارون سرحد کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

 اس بات کی وجہ طالبان کی طرف سے سرحد کے قریب سڑک بنانے کی تھی؛ ان کشیدگی کے بعد دوغاروں سرحد پر کسٹم سروسز کی فراہمی کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں، ایرانی کسٹمز نے اعلان کیا کہ آتش گیر مواد سے لدے ٹرکوں سمیت مختلف کارگو، جن کی کسٹم کی رسمی کارروائیاں پوری نہیں ہوئی تھیں، کو  سرحد سے محفوظ فاصلے پر پارکنگ لاٹوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ کارگو کی حفاظت اور صحت کو برقرار رکھا جا سکے۔

دوغاروں سرحدی کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل "کوہگرد" نے ہمارے ملک کے اس تجارتی نقطہ کی سرگرمیوں کی تازہ ترین تفصیلات سے متعلق کہا کہ فی الحال، وزارت خارجہ میں ہونے والی مشاورت کے مطابق،سرحد کے اعلان کے ساتھ ہی دونوں فریقین کے درمیان تنازعات کچھ حد تک حل ہو گئے ہیں اور جلد ہی دوغارون سرحد پر تجارتی سرگرمیاں اور کسٹم سروسز ماضی کی طرح زیادہ سے زیادہ صلاحیت کے ساتھ دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .