19 اپریل، 2022، 5:07 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84724306
T T
0 Persons

لیبلز

توانائی کی کھپت میں 50 فیصد کمی کیساتھ 150 بلین ڈالر کی آمدنی

تہران - ارنا – ایرانی وزیر تیل نے کہا ہے کہ ملک کی تیل کی صنعت نے گزشتہ سال مجموعی طور پر 43 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کی، اگر ہم مختلف شعبوں میں ملک کے ایندھن کی کھپت کو نصف کر دیں تو ہماری سالانہ آمدنی 150 ارب ڈالر ہو سکتی ہے۔

جواد اوجی نے منگل کے روز کہا کہ پچھلے سال، پیٹرولیم، گیس کنڈینسیٹ، پیٹرولیم مصنوعات وغیرہ کی برآمدات سے پیٹرولیم صنعت کی کل آمدنی 43 ارب ڈالر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی وزارت پیٹرولیم کے فرائض میں سے ایک ملک کی توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پیداوار کرنا ہے، اس صنعت میں سرمایہ کاری کی صلاحیت روز بروز بڑھ رہی ہے کیونکہ کھپت کے عمل کے ساتھ پیداوار کی فراہمی مشکل ہو جائے گی۔
اوجی نے کہا کہ ملک کی پٹرول اور ڈیزل کو صاف کرنے کی صلاحیت اس وقت استعمال کے قریب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال نیٹ ورک میں 850 ملین کیوبک میٹر میٹھی گیس داخل کی گئی تھی، ملک میں توانائی کی زیادہ کھپت کی وجہ سے، ہمیں 250 ملین کیوبک میٹر گیس کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے اور صنعتوں کو حدود کا سامنا کرنا پڑا.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آٹھ سالوں میں 1.4 ارب کیوبک میٹر گیس کی پیداواری صلاحیت تک پہنچنے کے لیے 80 ارب ڈالر کی گیس کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی"
 انہوں نے کہا کہ دنیا میں پٹرول کی قیمتیں اب 90 سینٹس تک پہنچ گئی ہیں، لیکن اس شعبے میں بچت کرنے اور برآمدات میں اضافہ کرنے سے، خاصی آمدنی ہوتی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .