ایران میں موسم سرما میں یومیہ 940 ملین کیوبک میٹر گیس کی پیداوار ہوگی

تہران، ارنا- ایران نیشنل آئل کمپنی کے مینجنگ دائریکٹر نے کہا ہے کہ رواں سال کے موسم سرما میں یومیہ 940 ملین کیوبک میٹر گیس کی پیداوار ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار "محسن خجستہ مہر" نے آج بروز بدھ کو محکمہ تیل میں ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی شرکت سے منعقدہ ایک اجلاس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس موسم سرما میں گھریلو، تجارتی، صنعتی اور پاور پلانٹس کی زیادہ سے زیادہ کھپت پر بحری اور سمندری شعبوں سے تقریباً 940 ملین کیوبک میٹر گیس کی پیداوار ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس رقم میں سے 700 ملین کیوبک میٹر گیس خلیج فارس میں سمندر میں قائم 37 پلیٹ فارمز سے ہوگی جن کا تعلق جنوبی پارس مشترکہ گیس فیلڈ سے ہے جو ملک کی گیس کی پیداوار کا 70 فیصد فراہم کرتا ہے۔

نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے سی ای او نے اس سال کے سرد مہینوں میں کافی حد تک ایندھن کی فراہمی پر زود دیتے ہوئے کہا کہ اس موسم سرما میں ہمارے پاس گیس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار ہوگی اور ضرورت پڑنے پر مائع ایندھن کا استعمال کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، علامہ سید ابراہیم رئیسی نے آج ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی کے اسٹیشنوں کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے اور ذہین ایندھن کے نظام میں خرابی کی تحقیقات کے لیے آج وزارت تیل کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تیل نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بہت اچھا کام کیا ہے اور راستے میں، میں نے سپلائی اسٹیشنوں کو چیک کیا، جو خوش قسمتی سے حالات سازگار تھے اور ایندھن بھرنے کا کام جاری ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ دشمن کے ممکنہ حملوں کے لیے تمام یونٹس کے لیے تیار رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے سٹیشنوں کو فعال کرنے میں تیزی سے کارروائی کرنے پر وزیر تیل اور وزارت تیل کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .