ارنا رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید "ابراہیم رئیسی" نے اتوار کے روز کو اپنے شامی ہم منصب "بشار اسد" کے نام میں ایک پیغام میں ان کو شام کے قومی دن کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ دونوں ممالک کی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے قیام، علاقائی تعاون کے قیام اور تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے لیے قابل قدر اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ شام ہر سال 17 اپریل 1946 کو اپنے علاقوں سے آخری فرانسیسی فوجی کے انحلا کے موقع پر منایا جاتا ہے اور اس سال اس ملک کی 76 ویں قومی سالگرہ ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ