14 اپریل، 2022، 1:53 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84716327
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے: صدر رئیسی

تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ حالیہ مہینوں میں ایران کی برآمدات میں تقریباً 43 فیصد اضافہ ہوا ہے اور حالیہ برسوں میں ریل ٹرانزٹ نے ایک ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

یہ بات علامہ ابراہیم رئیسی نے جمعرات کے روز طلباء تنظیموں اور کارکنوں کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس سال کے بجٹ میں 8 فیصد اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کی ہے، اگرچہ پچھلے سالوں میں اقتصادی ترقی کی شرح تقریباً 4 فیصد تھی، لیکن اس سال ہم لاگت کو کنٹرول کرکے اور آمدنی اور محنت کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرکے 8 فیصد کی اقتصادی ترقی حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
صدر رئیسی نے کہا کہ خطے میں سامان کی ترسیل میں ملک کا حصہ بھی بڑھ گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تمام پیدا کرنے والوں کی کوششوں اور تیل کی صنعت میں نوجوانوں اور حکام کے عزم اور تیل کی پیداوار اور فروخت میں اضافے سے پابندیوں کے تحت ملک میں خوشحالی کا نیا موسم شروع ہو گیا ہے، یہاں تک کہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ ایرانی عوام پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی میں امریکہ کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ عوام کی کوششوں اور مزاحمت اور پابندیوں کو بے اثر کرنے کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .