ایرانی خارجہ پالیسی میں جوہری مسئلہ واحد مسئلہ نہیں ہے: صدر رئیسی

تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ملک کی خارجہ پالیسی میں صرف جوہری مذاکرات کا مسئلہ نہیں ہے۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے اتوار کے روز تہران میں میڈیا کے اراکین اور ڈائریکٹرز کے ساتھ منعقدہ ایک ملاقات میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی مذاکرات کا مسئلہ ملک کی خارجہ پالیسی کے مسائل میں سے صرف ایک ہے، یہ سب کچھ نہیں ہے۔
صدر رئیسی نے کہا کہ جیسا کہ پہلے ہی دہرایا جا چکا ہے، جوہری مذاکرات کے لیے "ہماری حکمت عملی" صرف وہی ہے جس پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹریٹ کو جوہری مذاکرات کے میدان میں میڈیا اور صحافیوں کے ساتھ معلومات اور رابطے کا ذریعہ قرار دیا ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ حکومت نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں، جن کی تفصیلات سامنے لائی جائیں گی، کیونکہ ان سرمایہ کاری کو عملی جامہ پہنانے کے ساتھ ساتھ کارکردگی کو بڑھانے کی کوششوں سے حکومت کو 8 فیصد کی اقتصادی ترقی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .