6 مارچ، 2022، 11:19 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84672697
T T
0 Persons

لیبلز

جوہری معاہدے پر روس کیساتھ بات چیت جاری رکھیں گے: امریکہ

نیویارک، ارنا - امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم ایران جوہری معاہدے پر روس کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے ہفتہ کے روز محکمہ خارجہ کے ایک نامعلوم ترجمان کے حوالے سے کہا کہ روس کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کی وجہ یوکرین پر روس کا حملہ ہے اور جوہری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے جن سے جوہری معاہدے کی ممکنہ بحالی کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار نے کہا کہ "ہم جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کے لیے روس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے۔"

اس امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ روس کا مشترکہ مفاد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ہفتے کے روز کہا کہ ہم نے امریکی حکومت سے محکمہ خارجہ کی سطح پر ایک تحریری ضمانت طلب کی ہے کہ موجودہ عمل میں (جوہری معاہدے کی بحالی کے بعد) اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی کے تعلقات میں روس کے حقوق کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔

لاوروف نے کرغزستان کے وزیر خارجہ با 'روسلان کازاکبایف'  کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے حوالے سے بات چیت بہت طویل ہو چکی ہے اور بہت سے مسائل پر اتفاق کیا گیا ہے اور بہت سے ابہام دور ہو گئے ہیں۔ اور میں ان کوششوں کو منصفانہ سمجھتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری رائے میں اگر ایران اتفاق کرے تو جوہری معاہدے کی دستاویز کو قبول کرنے کا عمل شروع ہو سکتا ہے۔

ارنا کے مطابق گہری سفارتی مشاورت کے بعد گزشتہ ہفتے کے دوران ویانا مذاکرات میں نمایان پیش رفت ہوئی ہے اور یہ اہم لمحات تک پہنچ گئے ہیں۔  مغربی فریقین کی جانب سے ایران کی اعلان کردہ سرخ لکیروں کو تسلیم کرتے ہوئے حتمی معاہدے کا اعلان کر دیا جائے گا۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافایل گروسی نے تہران سے واپسی کے بعد کہا کہ ان کی ایران میں اچھی بات چیت ہوئی ہے اور ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے ساتھ مشترکہ بیان میں مسائل پر مستقبل اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

گروسی نے گزشتہ روز تہران میں ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ گہری مشاورت کے نتیجے میں ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے مسائل کے حل کے لیے تعاون اور بات چیت کو تیز اور مضبوط کرنے کے بارے میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ جون تک بورڈ آف گورنرز کو ایک سمری پیش کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .