26 مارچ، 2022، 9:14 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84696814
T T
0 Persons

لیبلز

لیوس ہیملٹن کا سعودی عرب میں حالیہ اجتماعی پھانسیوں پر ردعمل

تہران، ارنا - فارمولا ون کار ریس  کے نامور ڈرائیور نے سعودی عرب میں حالیہ اجتماعی پھانسیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو ناقابل یقین قرار دیا۔

 یہ بات لیوس ہیملٹن نے آج بروز ہفتہ ٹریننگ راؤنڈ کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس اقدام کے ردعمل پر کہی۔

فارمولا ون ریس کا نیا دور اتوار کی رات سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہوگا۔ انسانی حقوق کی بہت تنظیموں نے سعودی عرب میں اس مقابلوں کے انعقاد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مرسڈیز بینز کے ڈرائیور نے کہا ہمیں سعودی عرب میں جو کچھ ہوا اس کے بارے میں شعور اجاگر کرنے  اور بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ میں ان لوگوں سے ملنے کے لیے تیار ہوں جو سعودی عرب میں یہ تبدیلی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چند ہفتے قبل سعودی عرب نے ایک دن میں 81 افراد کو پھانسی دی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNA    URDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .