26 مارچ، 2022، 4:24 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84696629
T T
0 Persons

لیبلز

ایشیائی پیرا کانو چمیپیئن شپ/ ایرانی ٹیم کو 6 تمغہ حاصل

تہران، ارنا –  ایرانی قومی روئنگ ٹیم نے تھائی لینڈ میں منعقدہ پیراکانو چیمپیئن شپ کے دوسرے دن میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 6 تمغے جیت لیے۔

ایرانی قومی روئنگ ٹیم نے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے پیراکانو چیمپیئن شپ کے مقابلوں کے دوسرے دن میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 6 تمغے حاصل کیے۔

مردوں کے حصے میں کلاس KL۲  کے ابتدائی میچ میں تین ایرانی کھیلاڑیوں نے اپنے حریفوں سے مقابلہ کیا۔ پہلے گروپ میں سعید حسین پور 52.108 سیکنڈ کے ساتھ قازقستان اور ازبکستان کے بعد تیسرے نمبر پر آئے اور اسلام جاہدی بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

دوسرے گروپ میں آبتین زرجو نے 50.189 سیکنڈ کے ساتھ ازبک کھیلاڑی کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کی اور اس ایونٹ میں ہمارے ملک کے دو کھیلاڑی فائنل میں پہنچ گئیں۔

پیرسا محمد زادہ نے بھی 200 میٹر کے حصے میں سنگل ایونٹ میں پانچویں نمبر کو حاصل کیا، تھائی لینڈ، ازبکستان، قازقستان، انڈونیشیا اور بھارت کی کھیلاڑی بالترتیب پہلے سے پانچواں نمبروں پر ہیں۔

عادل مجللی نے بھی 200 میٹر کے حصے میں سنگل ایونٹ میں ازبکستان، قازقستان، چینی تائپے، تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور تاجکستان کے حریفوں کے ساتھ مقابلہ کیا، 39.727 سیکنڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہےاور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ان مقابلوں میںازبکستان اور قازقستان نے ترتیب میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پوریا شریفی نے بھی سنگل ایونٹ میں ازبکستان، تھائی لینڈ، قازقستان، کرغزستان، انڈونیشیا، بھارت، چینی تائپے اور ہانگ کانگ کے حریفوں کے ساتھ مقابلہ کر کے36.390 سیکنڈ کے ساتھ کانسی تمغہ جیتا۔ اس میچ میں ازبکستان اور ٹھائی لینڈ کے کیھلاڑیوں نے ایک سونے اور ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

خواتین کے سنگل مقابلوں میں خاتون 'ہدیہ کاظمی نے 200 میٹر کے حصے میں تھائی لینڈ، قازقستان، انڈونیشیا اور ازبکستان کے حریفوں کے ساتھ  مقابلہ کر کے 41.438سیکنڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن اور طلائی تمغہ جیتا۔  ان مقابلوں میں قازقستان اور ازبکستان کی کھیلاڑی دوسری اور تیسری پوزیشنوں پر آگئیں۔

شہلابہروزی راد نے بھی کلاس VL۳ میں 1:19.516کے وقت کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ازبکستان اور بھارت نے بھی پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کیا۔

مردوں کے ڈبل مقابلوں میں محمد نبی رضایی اور عادل مجللی نے بھی 37.430کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا اور ازبکستان اور قازقستان  نے ترتیب میں طلائی اور کانسی تمغہ اپنےنام کر لیا۔

پیرا کانو مقابلوں میں کلاس KL۲ آبتین زرجو نے چوتھی پوزیشن اور سعید حسین پور نے بھی چھٹی پوزیشن کو حاصل کیا۔ خواتین کے حصے میں الناز شفیعیان نے ہدیہ کاظمی کے ساتھ جوڑی بنا کر ڈبل ایونٹ میں ایک چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

مردوں کے حصے میں کلاس KL۳میں مسعود قیصری نے تیسری پوزیشن حاصل کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNA    URDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .