یہ بات عبدالقدیر اونق نے جمعرات کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے بتایا کہ تھائی لینڈ کی میزبانی میں ایشیائی روئنگ مقابلوں میں ایران کی دو رکنی قایقرانی ٹیم 'عادل مجللی اور شاہو ناصری' نےاپنی مکمل مہارت کا جوہری دکھاتے ہوئے ان مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان مقابلوں میں قازقستان، ازبکستان، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے کھلاڑی اگلے نمبروں پر آگئے ہیں۔
واضح رہے کہ بندر ترکمن سے تعلق رکھنے والے ایرانی کھیلاڑی عادل مجللی نے اس سے پہلے 2011 کو تہران کے ایشیائی مقابلوں میں ایک سونے کا تمغہ، 2013 کو سمرقند ایشین گیمز میں ایک سونے اور کانسی کا تمغہ،جنوبی کوریا کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے اور گزشتہ سال انہوں نے برازیل میں ریو ڈی جنیرو اولمپکس میں ایران کے نمائندے کے طور پر شرکت کی تھی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ