24 مارچ، 2022، 8:38 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84695081
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی کھیلاڑی نے ایشین روئنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا

سنندج، ارنا - کردستان میں کھیل اور نوجوانوں کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ایرانی کھیلاڑی "شاہو ناصری"نے تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔

یہ بات حامد جولایی نے جمعرات کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

صوبے کردستان سے تعلق رکھنے والے ایرانی کھیلاڑی 'شاہو ناصری' نے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے ایشیائی روئنگ مقابلوں میں 100 میٹر کے شعبے میں  3:44.063کا ریکارڈ رجسٹر کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کر لیا۔

اس مقابلے میں قازقستان، ازبکستان، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے کھیلاڑی بالترتیب دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچواں نمبروں پر آگئے۔

ہماری قومی کشتی رانی ٹیم نے مردوں اور خواتین کے حصے میں 6 کوچز  اور 19 کھلاڑیوں کے ساتھ ان مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شاہو ناصری نے اس سے پہلے 2009 کے ایشیائی مقابلوں میں 2 طلائی تمغے،ملائیشیا کے ایشیائی مقابلوں میں 3 چاندی کے تمغے، اور2004 اور 2009 کو ملائشیا اور تہران کے مقابلوں میں 3 کانسی کے تمغے حاصل کر لیے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .