20 مارچ، 2022، 11:01 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84691307
T T
0 Persons

لیبلز

تین مہینوں میں تیل کی فروخت 10 لاکھ بیرل یومیہ سے زیادہ ہوگئی ہے: ایران

تہران، ارنا – سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ہم تین مہینوں میں تیل کی فروخت کو یومیہ 10 لاکھ بیرل سے زیادہ کرنے میں کامیاب ہوئے، اور دوسرے ممالک میں منجمد اثاثوں کو جاری کرکے، سٹریٹجک اجناس کے ذخائر میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔

محمد مخبر نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حمایت، صدر اور حکومت کے دیگر ارکان کی محنت سے ہم تین مہینوں میں تیل کی فروخت کو 10 لاکھ بیرل یومیہ تک بڑھانے میں کامیاب رہے ہیں، اور دوسرے ممالک میں منجمد اثاثوں میں سے کچھ کو جاری کرکے، ہم سٹریٹجک اجناس کے ذخائر میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کوویڈ 19 وبائی مرض کے انتظام اور کنٹرول میں بہترین ممالک میں سے ایک ہے۔
انہوں نے بجٹ کے ڈھانچے میں اصلاحات اور تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ملک میں سرمایہ کاری پر خرچ کیا جانا چاہیے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .