یہ بات احمد مہدوی ابہری نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ملکی معیشت کی ترقی میں پیٹروکیمیکل صنعت کے اہم کردار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 2013 سے 2020کے دوران ایرانی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات اور فروخت سے حاصل کی جانے والی کل آمدنی 110 ارب ڈالر ہے۔
انہوں نے کہا آج سبھی جانتے ہیں کہ یہ صنعت، ہائیڈرو کاربن کے وسائل کے پیش نظر ملکی معیشت کو بچا سکتی ہے اور خام تیل کی فروخت کو روک سکتی ہے۔
انہوں نے ایران کے خلاف انتہائی سخت پابندیاں کے باوجود لیکن اس صنعت کی بہت ساری مصنوعات تین ماہ قبل فروخت کی گئیں جس صنعت کی ترقی اور قابل قدر نمو کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر چہ بہت سی پابندیوں کا شکار ہیں لیکن ہماری پیداوار میں کوئی تعطل نہیں ہے اور 1400 کے آخر تک ہماری پیداوار کی شرح 100 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ