یوکرین کے طیارے کے کیس پر عدالتی کارروائی وقت طلب ہے: ایران

اہواز، ارنا - ایرانی مسلح افواج کی عدالتی تنظیم کے سربراہ نے 8 جنوری 2020ء کو یوکرین کے مسافر بردار طیارے کے حادثے کے کیس کی عدالتی تحقیقات کو وقت طلب قرار دیا اور کہا ہے کہ اس کیس کی عدالتی کارروائی ایک سنجیدہ اور ماہرانہ انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

یہ بات علامہ "احمدرضا پورخغان" نے ہفتہ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کے طیارے کے معاملے جس میں متعدد غیر ملکی شہری بھی تھے اور اس کا ایک بین الاقوامی پہلو بھی ہے ایک مکمل ماہرانہ کام کی ضرورت ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور یہ عمل اپنے طور پر وقت طلب ہے۔
پورخغان نے کہا کہ کچھ ممالک میں ایسے ہی واقعے کو دیکھے ہوئے 10 سال سے کم نہیں ہوا ہے، دوسرے ممالک میں 10 سال سے زیادہ گزرنے کے بعد بھی ایسے کیسز کھلے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .