یمنی جماعتوں کی اردوغان اور ہرتزوگ کے درمیان ملاقات کی مذمت

تہران، ارنا - صنعا میں "مشترکہ اجلاس" کہلانے والی یمنی جماعتوں نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوغان اور ان کے اسرائیلی ہم منصب اسحاق ہرتزوگ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق،  یمنی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی جماعتوں نے کہا کہ یہ اجلاس فلسطین کے مظلوم عوام کے حقوق کی خلاف ورزی اور قوم کے انصاف کے حصول کا باعث بنے گا۔
یمن کے مشترکہ اجلاس میں شریک فریقین نے امت اسلامیہ کے مرکزی مسئلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے فلسطینی عوام کے تئیں اپنے مضبوط اور اصولی موقف کا اعادہ کیا اور ان موقف سے دستبرداری یا نظر انداز کرنے کی شدید مذمت کی اور اپنی واضح مخالفت کا اظہار کیا۔
ناجائز صیہونی ریاست کے صدر نے بدھ کے روز انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی۔ 
اردوغان نے اس دورے کو دو طرفہ تعلقات میں ایک "تاریخی موڑ" اور ایک "نیا صفحہ" قرار دیا۔
 صیہونیوں کے کسی رہنما کا ترکی کا یہ پہلا دورہ تھا جس نے ترک شہریوں، فلسطینی عوام، مزاحمتی گروپوں اور خطے کی مسلم اقوام میں مذمت کی لہر دوڑائی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .