تفصیلات کے مطابق، فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر منگل کے روز نیوریارک میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر میں رکن اراکین کی شرکت کیساتھ ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔
اس تقریب کا اقوام متحدہ کے ذیل میں قائم فلسطینی عوام کے جائز حقوق سے متعلق کمیٹی کے زیر اہتمام میں انعقاد کیا گیا اور اس میں حصہ لینے والوں نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی جارحیت اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرلیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے اس پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ صہیونی ریاست، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بعض مستقل اراکین کیجانب سے حمایت کی جاتی ہے لہذا وہ آئے دن فلسطینی عوام کیخلاف اپنے غیر انسانی اقدامات میں اضافہ کرتی رہتی ہے۔
اس نے مشرق وسطی بالخصوص لبنان اور شام میں جارحیت پسندانہ پالیسی اپناتے ہوئے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے ہتھیاروں کی تیاری سے علاقے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
صدر روحانی نے کہا کہ مسئلے فلسطین کا حل، ناجائز صہیونی ریاست سے تعلقات استوار کرنا نہیں بلکہ اس کا حل صرف اسلامی ممالک اور عالمی براداری سے مزید اتحاد کیساتھ صہیونی ریاست کی جارحیت پسندانہ اقدامات کیخلاف سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر فلسطین پر قبضے کے خاتمے اور فلسطینی عوام کے حقوق کی فراہمی سے متعلق عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی ذمہ داریوں پر زور دیتا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu
آپ کا تبصرہ