22 مئی، 2021، 3:36 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84339067
T T
0 Persons
فلسطینی عوام کی فتح انتہائی قابل قدر ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے ناجائز صہیونی ریاست کیخلاف 12 روزہ جنگ میں فلسطینی عوام کی کامیابی کو انتہائی قابل قدر قرار دے دیا۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز ہفتے کو اس بات پر زور دیا کہ 12 دنوں کے دوران، فلسطینی عوام اور قابض صہیونی ریاست کے درمیان 12 روزہ جنگ میں فلسطینی عوام نے یکجہتی اور اتحاد سے ناجائز صہیونی ریاست کا منہ توڑ جواب دے دیا۔

انہوں نے اس حوالے سے ساری قوموں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ یورپ اور امریکہ میں بھی عوام نے صہیونی جرائم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا؛ لیکن بعض مغربی ممالک نے غیر تعمیری موقف اپنایا۔

صدر روحانی نے کہا کہ عرب ملکوں نے اس حوالے سے اچھے اور تعمیری موقف اپنایا؛ اگرچہ ہماری دنیائے عرب سے مزید توقع تھی کیونکہ بعض میں سے کچھ آخری دنوں تک خاموشی اختیار کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمت سے کامیابی حاصل ہوجاتی ہے جس کی ایک واضح مثال، تمام ہتھیاریوں سے لیس ناجائز صہیونی ریاست کیخلاف فلسطینی عوام کی فتح ہے؛ ہم اس فتح پر فلسطین کے بہادر عوام کو مبارکباد دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ قابض صہیونی ریاست کی فوجیوں نے 10 مئی 2021 سے غرہ پٹی اور فلسطین کی سرزمین کیخلاف جارحانہ حلموں کا آغاز کیا اور اس 12 روزہ جنگ کے دوران، 248 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں سے 66 بچے، 39 خواتین اور 17 بوڑھی اور بوڑھیا موجود تھے۔

ناجائز صہیونی ریاست نے مزاحمتی فرنٹ کے 12 روزہ میزائل حملوں کی روک تھام میں ناکامی کے بعد جمعرات کے دن کو ایک 3 گنھٹے کے اجلاس میں جنگ بندی سے اتفاق کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .