سعید خطیب زادہ نے بدھ کے روز سپاہ پاسداران کے دو محافظوں کی شہادت پر ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مجرمانہ اقدام کی جڑ صہیونیوں کی جارحیت، قبضے اور دہشت گردی کی نوعیت میں ہے۔
خطیب زادہ نے اس بات پر زور دیا کہ ناجائز صہیونی ریاست کا لاپرواہ اقدام لا جواب نہیں رہے گا۔
ایرانی ترجمان نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست بچوں کا قتل عام کرنے والی حکومت ہے خطے میں مزاحمت کا ایک مقصد اس نسل پرست حکومت کو اس کے غیر انسانی جرائم کا جوابدہ بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، منگل کے روز، سپاہ پاسداران کے تعلقات عامہ کے دفتر نے ایک بیان کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت کے نواح میں صیہونیوں کے مجرمانہ راکٹ حملے میں حرمین شریفین کے دو محافظین شہید ہو گئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے شہر دمشق کے اطراف میں اسرائیل کے راکٹ حملے کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں حرمین شریفین کے محافظین کے دو محافظ ہلاک ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
-
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان؛
امریکہ انسانی مسائل کو سیاسی مقاصد سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے
تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ویانا میں قیدیوں کے تبادلہ کے معاملے…
-
شامی وزیر خارجہ کیخلاف پابندی قیام امن کی راہ میں روڑے اٹکانا ہے: ایران
تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بحثیت خارجہ تعلقات کے عہدیدار کے شامی وزیر…
آپ کا تبصرہ