رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم، پیر کی شام کو ایمپوٹی فٹ بال چمیپئن شپ کے پہلے دور کے مقابلوں میں اپنے چھوتے کھیل میں عراق کیخلاف میدان میں اترگئی۔
منعقدہ اس میچ میں ایرانی فٹبالر "رسول عبادی"، "اکبر لطفی" اور "رحمان کرمی" نے تین گول کیا اور اس کامیابی سے ایرانی ٹیم 9 پوانٹس کیساتھ مغربی ایشیائی چیمپئن شپ کے ٹیبل میں سر فہرست رہی۔
واضح رہے کہ ان مقابلوں کے دوسرے دن کے نتائج کے مطابق ایران اس وقت تین جیت اور 9 پوائنٹس کیساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے، ازبکستان 2 جیت اور 6 پوائنٹس کیساتھ دوسرے، عراق ایک گیم اور 3 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ نیز بھارت دو ہار اور ایک گول کیساتھ صفر پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے اور فلسطین تین گیمز سے ہار کر صفر پوائنٹس کیساتھ ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔
ان مقابلوں کے سلسلے میں آج بروز منگل کو ٹیموں کے درمیان چار میچ کھیلے جائیں گے جن میں بھارت-فلسطین، عراق-ازبکستان، عراق-بھارت اور ایران-ازبکستان شامل ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان مقابلوں میں ایران، فلسطین، عراق، بھارت اور ازبکستان کی ٹیموں نے حصہ لیا ہے جن میں سرفہرست تین ٹیمیں 2022 میں ترکی میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ