مغربی ایشین کی ایمپیوٹی فٹ بال چیمپئن شپ کے مقابلوں کے پہلے راونڈ کا کل بروز اتوار 6 سے 10 مارچ تک ایرانی جزیرے کیش میں انعقاد ہوگا جس میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ان مقابلوں میں ایران، فلسطین، عراق، ہندوستان اور ازبکستان کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی۔
اس وقت ایران کی قومی ٹیم کا چوتھا تربیتی کیمپ جزیرہ کیش پر جاری ہے اور اس کیمپ میں 28 کھلاڑی موجود ہیں اور کیمپ کے اختتام پر منتخب افراد کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
ایرانی ٹیم کے کھیلاڑی علی ظفری ، صادق سعیدی، جواد علیجانی، ایمان زاج فروشہا، جعفر علیزادہ، محمد رضا دماوندی، سید یحیی مجیدی، اکبر لطفی مقدم، مہدی سعیداوی، محمد رضا میر احمدی، محمد رمضانی، رسول عبودی، رحمان کرمی، قاسم خوش تراش، حامد مطرودی، ریحان یاری، محمد علی تبار، سعید زکیپور، مظفر کرامتی، محمد رستمیفر، جعفر عسکری، شہاب قاسمیفر، رجب کاظمی، قاسم جوکار ، صادق طہماسبی ہیں۔
نعمت اللہ زارع اور داود برزگر بالترتیب ایرانی ٹیم کے کوچ اور ہیڈ کوچ ہیں۔
2022 ورلڈ کپ کے کوالیفائی کرنے کے لیے مغربی ایشین فٹ بال ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ ترکی میں منعقد کیا جائے گا، اور ٹورنامنٹ میں ٹاپ تین ٹیمیں ترکی میں ہونے والے 2022 ورلڈ کپ کا کوٹہ حاصل کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ