26 جنوری، 2022، 1:41 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84627476
T T
0 Persons
ایران اور عراق کی قومی فٹ بال ٹیمیں کل ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں کھیلیں گی

تہران، ارنا – ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کل بروز جمعرات ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں عراقی ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کل بروز جمعرات 18بجے سے ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں عراقی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔

ایران اور عراق کی قومی فٹ بال ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں 10 ہزار تماشائیوں کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

گزشتہ دنوں اس میچ میں 10 ہزار شائقین کی موجودگی کی خبر شا‏‏ئع ہوئی تھیں تاہم آج اس تقریب کی تصدیق ہوگئی۔

اس میچ میں ایران کی کامیابی کی صورت میں ایرانی ٹیم عالمی کپ کے مقابلوں میں  شرکت کر سکے گی۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں میں حفاظتی، سماجی اور تادیبی کمیٹی برائے کورونا ڈیزیز مینجمنٹ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ عراق کیخلاف ایرانی قومی فٹبال ٹیم کے میچ میں 10 ہزار شائقین کی شرکت کی تصدیق کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کمیٹی کے ذریعے نیشنل کورونا ڈیزیز مینجمنٹ ہیڈ کوارٹر کو ایران-عراق فٹبال میچ میں 10 ہزار شائقین کی شرکت کی تجویز پیش کی گئی۔ جس نے ویکسین کی 2 خوراکیں لگانے کی شرط پر اور بیماری کی صورتحال کی تعین سے ان 10 ہزار افراد کی شرکت کی منظوری دی۔

رپورٹ کے مطابق سید "مجید میر احمدی" نے سیکیورٹی، سماجی اور تادیبی کمیٹی برائے کورونا ڈیزیز مینجمنٹ کا 94 ویں اجلاس جس میں متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے حصہ لیا تھا؛ اس مسئلے کا اٹھایا۔

انہوں نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں کے سلسلے میں  27 جنوری کو ایران اور عراق کے درمیان میچ میں فٹبال شائقین کی موجودگی پر تبصرہ ہوئے کہا کہ اس کمیٹی کے ذریعے نیشنل کورونا ڈیزیز مینجمنٹ ہیڈ کوارٹر کو ایران-عراق فٹبال میچ میں 10 ہزار شائقین کی شرکت کی تجویز پیش کی گئی۔ جس نے ویکسین کی 2 خوراکیں لگانے کی شرط پر اور بیماری کی صورتحال کی تعین سے ان 10 ہزار افراد کی شرکت کی منظوری دی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .