7 مارچ، 2022، 8:16 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84675105
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کیساتھ حفاظتی امور پر بھی غیر رسمی بات چیت کریں گے: رافائل گروسی

تہران، ارنا - بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ہم مسلسل ایران کیساتھ بات چیت کر رہے ہیں جس میں غیر رسمی گفتگو چیت بھی شامل ہے کیونکہ اگر کوئی معاہدے طے نہ پائے تو ہم کچھ مسائل پر اتفاق رائے تک نہیں پہنچ سکتے۔

یہ بات رافائل گروسی نے آج بروز پیر ویانا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ موضوعات کا تبادلہ خیال کرتے ہیں لیکن آخر میں، ہماری حفاظتی ٹیم جوہری معاہدے کے تحت طے پانے والے مسائل کا جائزہ کرے گی۔

گروسی نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ جوہری معاہدہ ایک پیچیدہ معاہدہ ہے اور اس میں بہت سے اقدامات ہیں جن پر مذاکرات کار اور فریقین بحث کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں ایسے کام ہیں جنہیں انجام دینا ضروری ہے اور ایران کو کچھ چیزوں پر عمل کرنا چاہیے، اور ان کاموں کی تصدیق ہماری ذمہ داری ہے جو بہت بڑا کام ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حفاظتی امور کا جوہری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ایران کو ہر حال میں ان معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

اس سلسلے میں ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ حفاظتی امور جوہری معاہدے اور دیگر معاہدوں سے کوئی متعلق نہیں ہے۔ یہ دو متوازی موضوع ہیں اور ایران کو جوہری معاہدے اور کسی دوسرے معاہدے سے قطع نظر حفاظتی معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیے اور یہ اس کا فرض ہے۔

رافائل گروسی نے پریس کانفرنس کے ایک اور حصے میں کہا کہ اگر ویانا میں جوہری معاہدے کے حصول کی صورت میں اضافی پروٹوکول کا نفاذ اس معاہدے کا ایک حصہ ہو گا، جیسا کہ یہ پہلے ہی جوہری معاہدے کا ایک جزو تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .