توقع ہے کہ ان مذاکرات میں ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مسائل کا مکمل جائزہ لیا جائے گا

تہران، ارنا - ایٹمی توانائی کی تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ ان مذاکرات میں ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مسائل کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔

بہروز کمالوندی نے آج بروز ہفتہ کہا کہ "ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان مذاکرات آئندہ چند منٹوں تک شروع ہو جائیں گے۔"

 انہوں نے بتایا کہ کہ توقع کی جاتی ہے کہ ان مذاکرات میں ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مسائل کا مکمل جائزہ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کا دورہ تہران ایک روزہ ہے اور آج شام کو ہمارے ملک کے حکام سے ملاقات کے بعد وہ تہران سے ویانا کے لیے روانہ ہوں گے۔

توقع ہے کہ ان مذاکرات میں ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مسائل کا مکمل جائزہ لیا جائے گا

رافائل گروسی جنہوں نے حفاظتی امور کے سلسلے میں تہران کا دورہ کیا ہے، آج ایرانی ایٹمی ادارے کے سربراہ 'محمد اسلامی' کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

گروسی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان باقی ماندہ مسائل کا حل ویانا میں ہونے والے معاہدے تک پہنچنے کے لیے ضروری اقدامات میں سے ایک ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .