5 مارچ، 2022، 12:52 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84671508
T T
0 Persons
یوکرین میں مقیم ہم وطنوں کو واپس بھیجنے کے لیے رومانیہ میں ایرانی سفارت خانے کابیان

تہران، ارنا - رومانیہ کے شہر بخارسٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے اپنے ایک بیان میں یوکرین میں مقیم ایرانی ہم وطنوں جو ملک واپس جانے کے خواہاں ہیں، کو مخاطب کرتے ہوئے واپسی کے حالات اور طریقہ کی وضاحت کی۔

رومانیہ کے شہر بخارسٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں یوکرین میں مقیم ایرانی ہم وطنوں جو ملک واپس جانے کے خواہاں ہیں، کو مخاطب کرتے ہوئے وطن واپسی کے حالات اور طریقہ کی وضاحت کی۔

اس بیان میں آیا ہے کہ کیے گئے انتظامات کے مطابق رومانیہ – تہران کی چارٹر پرواز 6 مارچ 2022 بروز اتوار 20:30 بجے بخارسٹ ایئرپورٹ سے شروع ہو جاتی ہے۔

اس بیان کے مطابق ٹکٹ بک کروانے کے لیے ہم وطنوں کو نام، کنیت اور پاسپورٹ نمبر کو واٹس ایپ نمبر 0040761121801 یا ٹیکسٹ میسج پر درج کرنا ہوگا۔

فی الحال، رومانیہ سے تہران کے لیے یہ واحد چارٹر فلائٹ ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .