23 فروری، 2016، 12:00 PM
News ID: 3038343
T T
0 Persons
ایران،رومانیہ کا سائنسی، ریسرچ شعبوں میں باہمی تعاون برھانے پر زور

بلغراد - ارنا - بخارسٹ میں تعینات ایرانی سفیر اور رومانیہ کے وزیر تعلیم نے ایک ملاقات کے دوران سائنس، ریسرچ اور تعلیمی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی توسیع کا خیر مقدم کیا ہے.

رومانيہ كے دارالحكومت بخارسٹ ميں حميد معير اور ايڈرين كوراج نے ايك ملاقات كے دوران دونوں ممالك كے درميان تعليمي اور سائنسي شعبوں ميں تعاون كي توسيع كا خير مقدم كيا ہے.



رومانيہ كے وزير تعليم نے اسلامي جمہوريہ ايران اور رومانيہ كے درميان دوستانہ تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے اس اميد كا اظہار كيا كہ دونوں ممالك كے درميان سائنسي شعبوں ميں موجود صلاحيتوں كو اعلي ترين سطح تك لے كر جائيں گے.



اس موقع پر ايراني سفير نے كہا كہ عالمي پابنديوں كے خاتمے كے بعد تہران اور بخارسٹ تعليمي اور سائنسي شعبوں ميں باہمي تعاون كو مزيد وسعت ديں گے.



271**