19 مارچ، 2016، 9:45 AM
News ID: 3051762
T T
0 Persons
رومانیہ کی ایرانی تیل،گیس شعبوں میں دلچسپی

بلغراد - ارنا - رومانیہ نے کاہ ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں بالخصوص تیل، گیس اور زرعی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے.

يہ بات رومانيہ كے پرہووا صوبے كے گورنر جنرل نے بخارسٹ ميں تعينات اسلامي جمہوريہ ايران كے سفير كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.



رومانيہ كا پرہووا صوبہ تيل سے مالا مال علاقہ ہے اور ملك كے تيل يونيورسٹي اسي صوبے ميں واقع ہے.



انہوں نے كہا كہ رومانيہ مين تيل اور گيس كي صنعت ميں ماہرين ہنر مند موجود ہيں اور رومانيہ اسلامي جمہوريہ ايران كي كمپنيوں كے ساتھ تيل اور گيس شعبوں ميں تعاون كو فروغ دينے كے لئے آمادہ ہے.



اس سے قبل ايراني وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے تہران كے دورے پر آنے والے اپنے رومانوي ہم منصب لازار لومينسكو كے ساتھ ايك مشتركہ پريس كانفرنس ميں كہا كہ تہران اور بخارسٹ دوطرفہ تجارتي تعلقات كو بڑھانے كے مقصد سے ايك اقتصادي روڈ ميپ پر كام كر رہے ہيں.



271**