رپورٹ کے مطابق، "محمد مہدی اسماعیلی" جو لبنان کے دورے پر ہیں، نے آج بروز بدھ کو لبنان کی مقاومتی تنظیم کے سیکرٹری جنرل "سید حسن نصراللہ" سے ایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اور سائنسی شعبوں میں تعقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
منعقدہ اس ملاقات میں بیروت میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "محمد جلال فیروز نیا" نے بھی حصہ لیا تھا۔
اسماعیلی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میںسید حسن نصر اللہ سے اپنی ملاقات کی تصاویر کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ "مزاحمتی سید" سے ملاقات اور گفتگو، دورہ لبانان کا سب سے بڑا میٹھا حصہ تھا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں جملہ "سنصلی فی القدس": ہم جلد ہی قدس میں نماز پڑھیں گے؛ کو ہیشٹک کیا۔
واضح رہے کہ واضح رہے کہ ایرانی وزیر ثقافت محمد مہدی اسماعیلی نے 26 فروری کو ایرانی ثقافتی ہفتے میں شرکت کے لیے لبنان کا سفر کیا۔ اس ثقافتی اور فنی تقریب کا آغاز 28 فروری کو ایران کے قومی آرکسٹرا کی پرفرمارنس سے ہوگا۔
ثقافتی ہفتہ میں متعدد ثقافتی، فنکارانہ اور سائنسی سرگرمیاں شامل ہیں جس میں فنکاروں کے ایک گروپ اور ملک کے منتخب ثقافتی، سائنسی اور فنکارانہ شخصیات کی موجودگی کے ساتھ ایک منظم انداز میں اور ایک خاص مدت میں ثقافتی اور فنی تعلقات اور تبادلوں کو وسعت دینے اور گہرا کرنے سمیت دوسرے ممالک میں ایرانی اور اسلامی آرٹس اور ثقافت کو اجا گرنے کے مقصد سے بھرپور ثقافتی، فنکارانہ اور ثقافتی سرگرمیوں کو متعارف کرایا جاتا ہے۔
یہ پروگرام اور اسلامی ثقافت اور مواصلات کی تنظیم کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے بیرون ملک ایرانی امور کے زیر اہتمام میں منعقد کیا جائے گا۔
ایرانی وزیر ثقافت نے اپنے دورہ لبنان کے پہلے دن میں بیروت کے شہداء کے مزار پر حاضری دی جہاں شہداء "عماد" اور "جہاد مغنیہ"، "عماد الدین نصر اللہ" ولد سید حسن نصر اللہ (حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل) کے مزار پر حاضری دے کر مزاحمت کے بہت سے شہداء کی فاتحہ خوانی کی، ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے شہداء کی متعدد ماؤں سے ملاقات اور گفتگو بھی کی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ